گرمی سے ستائے عوام کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے، محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی اور بارش برسانے والا نیا موسمی سسٹم پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے جو 19 مئی کو ملک میں داخل ہوگا۔ اس سسٹم کے زیر اثر لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 19 سے 22 مئی کے دوران آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے سے شدید گرمی کی لہر میں کمی آنے کی توقع ہے اور موسم قدرے خوشگوار ہو جائے گا۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں واضح کمی متوقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








