فواد چوہدری اور آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواستیں مسترد، تحریری فیصلہ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عدالتِ عالیہ نے سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری اور سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نااہلی سے متعلق درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ متنازعہ حقائق کے تعین کیلئے تحقیقات ضروری ہوا کرتی ہیں۔تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیرآباد میں لانگ مارچ کیلئے بلٹ پروف کنٹینرپہنچ گئے

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جسٹس اطہر من اللہ بطور جج منتخب نمائندوں پر بالادستی کا دعویٰ نہیں کرتے جبکہ صادق اور امین کا اعلیٰ پیمانہ منتخب نمائندوں کیلئے تو ہے، کسی پبلک آفس ہولڈر کیلئے نہیں، غیر منتخب لوگوں کیلئے یہ پیمانہ نہیں ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کی دفعہ 62 ون ایف کے تحت نااہلی گہرے اثرات مرتب کرتی ہے۔ پارلیمنٹ نمائندوں کی خود احتسابی کا اپنا مکینزم تیار کرنے میں آزاد ہے۔ نہ فواد چوہدری اور نہ ہی آصف زرداری عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔

ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی جن حقائق پر مانگی گئی، وہ متنازعہ ہیں جن کا درست تعین کرنے کیلئے تحقیقات کی ضرورت پیش آتی ہے۔

ہائیکورٹ اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اگر تحقیقات کی جائیں تو ان کے دوران دونوں عوامی نمائندوں کا سیاسی مخالفین فائدہ اٹھا لیں گے اور اگر تحققیات میں دونوں اہل قرار دئیے جائیں تو ان کو جو نقصان ہوا ، اس کے نقصان کا مداوا نہیں کیاجاسکتا۔ 

Related Posts