گجرانوالہ سے 38لاکھ کا چلغوزہ چوری، مقدمے میں پولیس پر غلط حساب درج کرنیکا الزام

مقبول خبریں

کالمز

dr jamil
چین کی تاریخ: عروج و زوال اور عالمی سیاست میں مقام
dr jamil
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ترکیہ کی شمولیت: کیا یہ اسلامک نیٹو ہے؟
dr jamil
ایران امریکا تنازعہ :  ایک خطرناک مرحلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چلغوزہ
(فوٹو: آن لائن)

پنجاب کے شہر گجرانوالہ سے 38لاکھ کا چلغوزہ چوری ہوگیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ متأثرہ شخص نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ چلغوزے کی مالیت غلط درج کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ میں 38 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا 550کلو چلغوزہ چوری ہوگیا۔ پولیس نے چند روز قبل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج تک بھی رسائی حاصل کرلی۔

سی سی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3چور دن دہاڑے چلغوزے کی 6بوریاں اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ گجرانوالہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے درج کیا۔ متاثرہ شخص نے الزام عائد کیا کہ نقصان ساڑھے 38لاکھ کا ہوا جبکہ پولیس نے اسے مقدمے میں ساڑھے 3لاکھ غلط درج کیا ہے۔

ماڈل ٹاؤن پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چوروں کی تلاش جاری ہے۔

چلغوزے کی حقیقی قیمت کتنی؟

چلغوزے کا شمار ملک بھر میں مہنگے ترین خشک میوہ جات میں کیاجاتا ہے جو مختلف شہروں میں مختلف نرخوں پر دستیاب ہے اور 7 ہزار روپے فی کلو سے لے کر 15ہزار روپے فی کلو تک الگ الگ معیارات کے ساتھ فروخت کیاجارہا ہے۔

اگر چلغوزے کی قیمت 7000روپے فی کلو بھی رکھی جائے تو گجرانوالہ کے متاثرہ شخص کے دعوے کے عین مطابق چوری کیے گئے چلغوزے کی بوریوں کی قیمت 38لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے تاہم مقدمے میں اس کا اندراج درست کیا جانا ضروری ہے۔

Related Posts