تصویری تجزیہ، شوبز ستاروں نے ہم ایوارڈ شو کی رنگارنگ تقریب کو چارچاند لگا دئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تصویری تجزیہ، ہم ایوارڈ شو کی رنگارنگ تقریب کو شوبز ستاروں نے چارچاند لگا دئیے
تصویری تجزیہ، ہم ایوارڈ شو کی رنگارنگ تقریب کو شوبز ستاروں نے چارچاند لگا دئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شوبز ستاروں نے 8ویں ہم ایوارڈ شو کی رنگا رنگ تقریب میں جلوے بکھیرے اور شاندار پرفارمنس دی جس کی مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ایوارڈز جیتنے والے ستاروں کو مبارکباد دی ہے۔ ایوارڈ شو کی تقریب میں ملک کی مشہورومعروف شو بز شخصیات نے شرکت کی اور ایوارڈز کی تقسیم کے دوران پرفارمنس پر داد بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں:

 ہم اسٹائل ایوارڈز جیتنے والوں کے نام سامنے آگئے

ایوارڈ شو کی تقریب میں مختلف اداکار، موسیقار، رقاص اور فیشن کے شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔ تقریب کا انعقاد فرسٹ اونٹاریو سینٹر، ہملٹن، کینیڈا میں کیا گیا تھا۔

 

معروف اداکارہ اقراء عزیز نے رقیب سے کیلئے بہترین اداکارہ (جیوری) کا اعزاز اپنے نام کیا جو سینئر اداکار نعمان اعجاز اور محمد شاہنواز نے انہیں پیش کیا۔ 

 

ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کیلئے اداکار عثمان خالد بٹ اور عائزہ خان نے بہترین آن اسکرین جوڑی (جیوری) کا اعزاز اپنے نام کیا جو ان کو ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے پیش کیا۔ 

 

ایوارڈ شو کے دوران اداکارہ عروہ حسین نے اپنی پرفارمنس سے شوبز شخصیات اور ٹی وی اسکرین پر دیکھنے والے ناظرین و سامعین کو محظوظ کیا۔ 

 

شہزاد کشمیری نے ڈرامہ سیریل پری زاد کیلئے بہترین ڈائریکٹر کا اعزاز اپنے نام کیا جو انہیں درید قریشی اور ثانیہ سعید نے پیش کیا۔ 

 

مشہورومعروف ڈرامہ ساز مومنہ درید نے ڈرامہ سیریل پری زاد کیلئے بہترین ڈرامہ سیریل پاپولر کا اعزاز اپنے نام کیا جو ان کو اداکارہ بشریٰ انصاری نے پیش کیا۔ 

 

مزاحیہ اداکارہ و ٹی وی میزبان بشریٰ انصاری نے 8ویں ہم ایوارڈز کی تقریب میں اسپیشل ایوارڈ اپنے نام کیا جو ان کو وریشہ غزل اور میاں شہزاد خالد نے پیش کیا۔ 

 

فلم اسٹار ماہرہ خان نے ہم ایوارڈز کی تقریب میں اسٹیج پر پرفارمنس سے ناظرین کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ماہرہ خان کی تعریف کی۔ 

اس موقعے پر معروف اداکار بلال اشرف نے بھی ماہرہ خان کا ساتھ دیا اور اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران دونوں فنکاروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ 

Related Posts