پی آئی اے خطے میں پہلے کوویڈ ویکسی نیٹڈ عملے والی ایئرلائن بن گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے خطے میں پہلے کوویڈ ویکسی نیٹڈ عملے والی ایئرلائن بن گئی، پی آئی اے نے پائلٹس، تمام فضائی و میزبانوں سمیت دیگر عملے کوویکسین لگانے کاہدف مکمل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنے عملے کی ویکسی نیشن کاکام مکمل کر لیاہے جبکہ فرنٹ لائن ورکزکی مرحلہ وارویکسی نیشن کاعمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پائلٹس، تمام فضائی و میزبانوں،دیگر عملے کوویکسین لگانے کاہدف مکمل کیا ہے۔سی ای او پی آئی اے ارشدملک کے مطابق پی آئی اے مکمل طورپرمحفوظ عملے والی پہلی پاکستانی ایئرلائن بن گئی ہے۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ تمام حفاظتی اقدامات پر مکمل طورپرعمل کیاجارہاہے، پی آئی اے انتظامیہ مسافروں اورملازمین کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پر کرائے میں رعایت دینے کا اعلان

خیال رہے اپریل میں پی آئی اے نے کرونا سے بچاؤکیلئے پائلٹس اور فرنٹ لائن ورکز کی مرحلہ وار ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا تھا اور تقریبا ایک ہفتے میں خطے میں پہلے کووڈ ویکسینیٹڈ عملے والی ائیر لائن بننے کیلئے پہلا مرحلہ مکمل کیا۔

Related Posts