ادویات سازوں نے بھی ہڑتال کی دھمکی دیدی، طبی سہولیات کے بحران کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pharmacists threaten strike against advance income tax

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے قومی ادویہ سازی کی صنعت سے ایڈوانس انکم ٹیکس کی وصولی کے خلاف ملک بھر کے پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے اورملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو قومی ادویہ سازی کی صنعت سے پیشگی انکم ٹیکس وصولی کا فیصلہ مہنگا پڑے گا ۔

کراچی پریس کلب میں منگل کو پی سی ڈی اے کے چیئرمین صلاح الدین شیخ ،غلام ہاشم نورانی ،عبدالصمد بڈھانی، حاجی عارف میمن ودیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوئی ایسے فیصلے نہ کرے جس سے صحت کا شعبہ متاثر ہو کیونکہ یہ بہت ہی حساس شعبہ ہے ۔

صلاح الدین شیخ نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ قابل عمل نہیں ،ایڈوانس انکم ٹیکس کی وصولی کا طریقہ کار صنعت کی لاگت میں مزید اضافے کا سبب بنے گا جبکہ ادویہ سازی کی صنعت پہلے ہی بوجھ تلے دبی ہوئی ہے حکومت نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔

ڈسٹری بیوٹرز ملک بھر کے ہزاروں ریٹیلرز سے دستاویزات کیسے جمع کریگا لہذا پہلے مرحلے میں ہم ملک بھر کے پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور دوسرے مرحلے میں ملک گیر شٹر ڈان ہڑتال کرینگے۔

مزید پڑھیں:ڈیڑھ کروڑ نادہندگان کی فہرست تیار، ٹیکس نہ دینے والاجیل جائیگا،شوکت ترین

ہول سیل کراچی فارما آرگنائزیشن کے صدر محمد زبیر میمن ،سیکریٹری اسلم پولانی نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ملک کی سب سے بڑی میڈیسن مارکیٹ کچھی گلی کراچی کو احتجاجا مکمل بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

علاوہ ازیں ہول سیل کیمسٹ کونسل کے چیئرمین عاطف بلو نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ معیشت درست کرنے کیلئے صحت کے نظام کو جڑ سے نہ اکھاڑیں اور فوری طور پر پیشگی انکم ٹیکس وصولی کا فیصلہ واپس لینے میں تاخیر کی ملک میں جاری کورونا ایمرجنسی کی ہنگامی طبی مہم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ہو جائے گا۔

Related Posts