نئی میڈیا پالیسی میں میڈیا ورکرز کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوں گے، فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میڈیا کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں نئی میڈیا پالیسی میں میڈیا ورکرز اور میڈیا ہاوسز کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہونگے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کا سہرا وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے جن کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات میڈیا اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے یہ تعلقات ہر آنے والے دن میں مظبوط ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر میڈیا ورکرز اور میڈیا مالکان کو ایک جگہ بٹھا کر مسائل کا کا حل نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بحرین میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ قومی وقار کا آئینہ دار ہے۔فردوس عاشق اعوان

میڈیا ورکرز کی جاب،ہیلتھ اور سوشل سیکورٹی ہمارا ہدف ہے اسے بہتر بنائیں گے اور وزیراعظم کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی میں میڈیا کے تمام نمائندوں کو شامل کریں گے،انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے میڈیا کا فعال تعاون بہت ضروری ہے ہمیں امید ہے میڈیا یہ تعاون جاری رکھے گا۔

صدر پی ایف یو جے جی ایم جمالی نے کہا کہ بڑے میڈیا مالکان میڈیا ورکرز کے حقوق سلب کر رہے ہیں ایک طرف یہ بڑے شہروں میں اپنے میڈیا ہاوسز بند کر رہے ہیں اور دوسری طرف انہی شہروں سے سرکاری اشتہار لے رہے ہیں ہیں ۔