پی ایس ایل 9، پشاور زلمی اور ملتان سلطان آج ٹکرائیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نویں سیزن کے دوران آج پشاور زلمی اور ملطان سلطان کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں گی۔ محمد رضوان ملتان کی جبکہ بابر اعظم پشاور کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور ملتان کا مقابلہ ہوگا۔ پی ایس ایل 9 کا یہ نواں میچ آج شام 7 بجے ملتان سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

گزشتہ روزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹیڈ کو 3 وکٹس سے شکست دے دی تھی۔ اسلام آباد کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 20اوورز میں 138رنز بنائے۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 19ویں اوور کے آغاز پر 139رنز کا ہدف عبور کر لیا۔ اسلام آباد کے سلمان آغا 33۔، الیکس ہیلز 21 جبکہ فہیم اشرف 20رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے جیسن روئے نے 18 گیندوں پر 37رنز، رائیلی روسو نے 34 ناٹ آؤٹ جبکہ ردرفورڈ نے 29رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔