پرویز الٰہی دو مقدمات سے بری ہونے کے بعد تیسرے مقدمے میں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری صدر پرویز الٰہی کیس کا محفوظ فیصلہ گوجرانوالا کی عدالت نے سنا دیا۔

عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم دیا، گوجرانوالا کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر انہیں گوجرانوالا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پرویز الٰہی کے خلاف گوجرانوالا تھانہ اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج ہیں۔ ان پر دونوں مقدمات میں گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں دوران کِک بیکس کے الزامات ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما ء یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس میں بری

تاہم ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے، تیسرا مقدمہ لاہور میں درج ہے۔پرویز الٰہی پر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا الزام ہے۔