پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئے ٹرائلز لینے کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئے ٹرائلز لینے کا اعلان کردیا
پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئے ٹرائلز لینے کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  خواتین کرکٹ کے لیے ٹرائلز کرانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز مئی میں ہونگے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے ٹرائلز سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز لیں گے۔

 مذکورہ ٹرائلز تین کیٹگریز انڈر 19، ایمرجنگ اور سینئر ویمن میں ہوں گے۔ ریجنل اکیڈمیز کی خواتین کرکٹرزٹرائیلز میں شرکت کی اہل نہیں ہوں گی۔

بلوچستان میں 12 مئی  اور سینٹرل پنجاب میں 6 سے 9 مئی تک ٹرائلز ہوں گے۔ کے پی کے میں 9 سے 11 مئی اور ناردن میں 10 سے 17 مئی  تک ٹرائلز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ایکسپریس کی تیز ترین بالنگ کے شین واٹسن آج بھی متعرف

سندھ میں 18 سے 28 جبکہ سدرن پنجاب میں 10 سے 12 مئی  تک ٹرائلز ہوں گے۔

مزید برآں سربراہ ویمن کرکٹ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹ کی ترقی کے لیے ٹرائیلز ضروری ہیں۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے ٹرائیلز کا فیصلہ ویمن کرکٹ کی ترقی کا سبب بنے گا۔

Related Posts