Friday, March 29, 2024

پی سی بی نے پاکستان سری لنکا ویمن سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک سری لنکا ویمن ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا، جو 24 مئی بروز منگل سے ساوتھ اینڈ کلب، کراچی میں کھیلی جائے گی۔

سری لنکن ٹیم 19 مئی کو کراچی پہنچے گی، دونوں ٹیمیں 24، 26 اور 28 مئی کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں مصروف ہوں گی۔

تین ون ڈے میچز جو کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں یکم، تین اور پانچ جون کو کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:وعدہ رہا کہ پہلے بابر اعظم، پھر میں شادی کرلوں گا۔امام الحق

امپائر آصف یعقوب، فیصل آفریدی، امتیاز اقبال اور عمران جاوید آن فیلڈ اور ریزرو امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ علی نقوی ٹی ٹوئنٹی کے میچ ریفری ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز کے ریفری کے فرائض محمد جاوید ملک انجام دیں گے۔