اسپتالوں میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کی کال پر مریضوں کو ایڈمٹ کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی رہنما

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپتالوں میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کی کال پر مریضوں کو ایڈمٹ کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی رہنما
اسپتالوں میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کی کال پر مریضوں کو ایڈمٹ کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی رہنما

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اقراء یونیورسٹی کیمپس آفس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ان کے ہمراہ اراکین سندھ اسمبلی علی عزیز جی جی، راجا اظہر، شہزاد قریشی، پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی و دیگر بھی موجود تھے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا پیپلزپارٹی نے بجٹ کو بغیر پڑھے تنقید کی ہے، پچھلے سال وفاقی حکومت نے قرضوں کی مد میں 1500 ارب ادا کئے، اس سال 2700 ارب روپے قرضوں کی صورت میں واپس کرنے پڑے ہیں، صوبوں کو بجٹ دینے کے بعد 2000 ارب وفاقی حکومت کے پاس بچتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک سے ایک روپے کا قرضہ نہیں لیا گیا،پچھلے سال موڈیز آئی ایم ایف کی رپورٹ تھی ہماری اکانومی بڑھ رہی تھی،کورونا آنے کے بعد 3000 ہزار ارب کا ہماری اکانومی کو نقصان ہوا ہے،1200 ارب کا پیکیج ہمارے کپتان نے غریبوں کو دیا،بلاول کہتا ہے سونامی آگئی تباہی آگئی ہے بلاول بتائیں آپ کی سندھ حکومت  کیا کررہی ہے۔

12000 روپے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو دیئے جارہے ہیں۔عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے اس قوم کے لئے بھیجاہے۔160 ارب سے 200 ار کا پیکیج دیا ہے،آپ نے کہا بجٹ میں تباہی آگئی ہے،بجٹ میں کیا مہنگا ہوا ویگو مہنگی ہوگئی۔

ٹڈی دلوں کے خاتمے کے لئے ڈیڑھ مہینے سے وفاق نے جہاز دیا ہوا ہے،سکھر ایئرپورٹ پر کھڑا ہے، پائلیٹ کراچی رکے ہوئے ہیں،فیول نہیں دیا گیا،فاضل راھو کا بیٹا بھی کرپٹ ہوگیا،فاضل راھو کی روح تڑپتی ہوگی۔

بجٹ پر کپتان اور ان کی ٹیم کو سلام کرتا ہوں،تنخواہ نہیں بڑھی تو کوئی بات نہیں،لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں،کورونا کی وجہ سے لوگوں کے معاشی حالات خراب ہوگئے ہیں، سندھ میں سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کی جاتی ہے، طیارہ حادثہ میں سارے وفاقی اداروں نے حصہ لیا۔

اسپتالوں میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کی کال پر مریضوں کو ایڈمٹ کیا جارہا ہے، غریب عوام کا علاج بھی نہیں ہورہا ہے، اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آئی جی سندھ پیپلزپارٹی کا آئی جی بناہوا ہے، اس کو سندھ پولیس کا آئی جی ہوناچاہئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کورونا کا رونا روتے ہیں،میں وزیراعلیٰ کو روتاہوں۔ سردار تیغو خان کے خلاف 40ایف آئی آر ہے،اغوا برائے تعاون کے کیسوں میں ملوث رہاہے،پولیس اہلکاروں کے قتل عام میں ملوث رہاہے، امتیاز شیخ اس سردار کاپارٹنر ہے۔

Related Posts