لسبیلہ، چینکی اسٹاپ کے قریب کوچ کھائی میں جاگرنے سے متعدد مسافر جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان کے ساحلی ضلع لسبیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب کوچ کھائی میں جا گرنے سے متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری، خوفناک حادثے کے نتیجے میں کوچ میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لسبیلہ، مسافر بس اور کرین کا تصادم، 5افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ریسکیو کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔ اب تک جاں بحق ہونے والے 17 افراد کی میتیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل لسبیلہ میں کراچی سے جانے والی مسافر بس اور کرین کے مابین تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

آج سے 2 برس قبل 24 جون 2021کو یہ افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر وندر ناکہ کھاڑی کے قریب پیش آیا جہاں مسافروں کو لے کر جانے والی کوسٹر بس اور کرین کا تصادم ہوا۔

ایدھی ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقعے پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے۔