صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مرید شاخ کے قریب کچے کے ڈاکوؤں نے مسافر بس پر حملہ کرکے 19مسافروں کو اغوا کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 10سے زائد مسافر بازیاب کرالیے گئے ہیں جبکہ مزید بازیابی کیلئے جدید آلات کی مدد سے آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرید شاخ کا علاقہ کچے کے ڈاکوؤں کا نشانہ بن گیا، ماضی قریب میں اسی علاقے سے کچے کے ڈاکوؤں نے کھوجی کتوں کے ہمراہ مجرموں کا سراغ لگانے والی ٹیم کے 4 اراکین کو اغوا کیا تھا، گزشتہ روز ڈاکوؤں نے 19مسافروں کو اغوا کرلیا۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی اوباڑوں نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ سونمانی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، پولیس مقابلے کے بعد 11 مغوی بازیاب کرالیے گئے ہیں جبکہ مزید افراد کی رہائی کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کی گئی ہے۔
پولیس کے ساتھ ساتھ پاکستان رینجرز نے بھی کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ ڈاکوؤں کے خلاف ڈرونز کی مدد سے بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ ڈاکوؤں نے مسافروں کو پیر کی شب اغوا کیا تھا جبکہ حملہ مرید شاخ کے قریب گدو کشمور روڈ پر کیا گیا۔
Robbers attacked a passenger bus on the Guddu-Kashmore Road in Ghotki and kidnapped 18 passengers. According to eyewitnesses, there were 25 people on the bus, including women. ‘The robbers left the women and took 18 men with them’. According to the police, the robbers also opened… pic.twitter.com/QVNF2c5zhT
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) December 15, 2025
ایک عینی شاہد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں ان کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں نے جن 19 افرادکو اغوا کیا وہ تمام مرد تھے جبکہ ڈاکوؤں نے خواتین کو چھوڑ دیا۔ حملے کے موقعے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔ مسافر بس صادق آباد سے کوئٹہ جارہی تھی جب حملہ کیا گیا۔













گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








