منی بجٹ منظور، رکاوٹیں ختم، اب مالی مشکلات دور ہوں گی، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن ابھی تک عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی، فواد چوہدری
اپوزیشن ابھی تک عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فنانس بل 2021 کی منظوری سے نہ صرف ملک کو درپیش مالی مشکلات دور ہوں گی بلکہ خسارے سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔

منی بجٹ کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری کے بعد اب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے دو ارب ڈالر کے پروگرام کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کو مجموعی طور پر پانچ سے اٹھارہ بلین ڈالر کی مالیاتی لائنیں بھی دستیاب ہوں گی۔

قومی اسمبلی نے مالیاتی ضمنی بل 2021 (منی بجٹ) کثرت رائے سے منظور کرلیا، وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایوان میں مالیاتی ضمنی بل 2021 منظوری کی تحریک پیش کی۔ اپوزیشن کی ترامیم مسترد کر دی گئیں جبکہ حکومت قومی اسمبلی میں کامیاب ہو گئی۔

مزید پڑھیں:نظرثانی شدہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل بہتر، مزید اصلاح کی گنجائش ہے،وجیہہ الدین

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے، وزیر اعظم کی آمد پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا جبکہ اپوزیشن نے وزیراعظم کیخلاف نعرے بازی کی۔

قومی اسمبلی ایوان اس وقت 342 ارکان پر مشتمل ہے، حکومت کے پاس 182 ارکان جبکہ اپوزیشن کے پاس 160ارکان ہیں۔

اجلاس کے دوران ضمنی بجٹ پر پیپلز پارٹی نے ترمیم پیش کی جبکہ سپیکر نے ترمیم پر زبانی رائے شماری دی جسے اپوزیشن نے چیلنج کیا۔

اسپیکر کی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کو کھڑے ہونے کی ہدایت کی، سپیکر کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کی ترمیم پر گنتی کی گئی ہے۔ ترمیم کیحق میں 150 جبکہ مخالفت میں 168 ووٹ پڑے۔

Related Posts