پریانکا چوپڑا کا شائقین کو پاکستانی فلم جوائے لینڈ ضرور دیکھنے کا مشورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے آسکر کے لیے نامزد ہونے والی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ٹیم کو سراہتے ہوئے سب کو یہ فلم ضرور دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں پرینکا چوپڑا نے فلم کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جوائے لینڈ حقیقی معنوں میں ایک پُرلطف تجربہ ہے۔

انہوں نے ایسی جاندار کہانی سامنے لانے پر فلم بنانے والی پوری ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فلم کو لازمی دیکھنا چاہئیے۔

واضح رہے کہ جوائے لینڈ انٹرنیشنل فیچر فلم کی کٹیگری میں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی تھی تاہم ایوارڈ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

فلم کو مئی 2022 میں دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانزمیں ’کانز:کوئیر پام‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو بالخصوص ہم جنس پرستوں یا پھر مخنث افراد پرمبنی فلموں کو دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے کینیڈا میں منعقدہ ’ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جا چکا ہے۔

پاکستان میں کچھ حلقوں کی جانب سے فلم کے موضوع کے حوالے سے شدید اختلاف ظاہر کرتے ہوئے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے فلم کیخلاف شکایات کی تحقیقات اورپاکستان میں نمائش پر پابندی سے متعلق مطالبے کا جائزہ لینے کیلئےاعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔

وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کی جانب سے فلم کو ریلیز کیلئے کلیئرنس ملنے کے بعد اسے پاکستان میں ریلیز کیا گیا تھا۔

ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم کی کہانی ایک رقاص نوجوان اورخواجہ سرا کے گرد گھومتی ہے۔ کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

Related Posts