یوم آزادی پر پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار “نور ای 75” لانچ کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وطن عزیز کے پچھتر ویں یوم آزادی پر پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار نور- ای پچھہتر لانچ کردی گئی، 220 وولٹ سے چارج ہونے والی کار میں تمام سہولیات موجود ہیں۔

“نور- ای 75” ایک بار چارج ہونے کے بعد 210 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتی ہے۔

کراچی کے نجی ہوٹل میں پاکستان میں تیار کردہ پہلی الیکٹرک کار کی رونمائی کی گئی۔

پاکستان کی مختلف یونیورسٹیز اور وینڈرز کے تعاون سے تیار کردہ “نور-ای 75” میں روڈ میپ، کیمرہ، وائی فائی سمیت تمام سہولیات موجود ہیں۔

اس گاڑی کی پروڈکشن 5 سے 10 سال میں شروع کردی جائے گی، جس کے بعد صارفین 40 لاکھ روپے ادا کرکے ایسی کار استعمال کرسکیں گی جو پیٹرول سے آپ کی جان چھڑا دے گی۔