پاکستان کا خوبصورت ٹرک آرٹ اب فضاؤں میں بھی نظر آئے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا خوبصورت ٹرک آرٹ اب فضاؤں میں بھی نظر آئے گا
پاکستان کا خوبصورت ٹرک آرٹ اب فضاؤں میں بھی نظر آئے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان کا خوبصورت ٹرک آرٹ اب فضاؤں میں بھی نظر آئے گا، ایک پاکستانی آرٹسٹ نے ملک کے مقبول ٹرک آرٹ کو جہاز پر بھی پینٹ کیا ہے، جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے۔

پاکستان کے ٹرک آرٹ کو بیرون ممالک میں مختلف گیلریز کی نمائش میں بھی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور مغربی شہروں میں دکانوں کے چھوٹے چھوٹے سامان پر بھی اس آرٹ کا استعمال کیا جارہا ہے، جس سے پاکستان کی مشہور ثقافتی بر آمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آرٹسٹ حیدر علی نے کہا کہ انہوں نے ایک ہفتے کے اندر پورا طیارہ پینٹ کردیا، طیارے پر خطاطی بھی کی گئی ہے، اس خطاطی میں تمام صوبوں کی نمائندگی دی گئی ہے، اس میں ہماری ثقافت کا رنگ شامل ہے۔

اپنے والد سے تربیت حاصل کرنے والے حیدر علی بچپن سے ہی ٹرکوں پر پینٹنگ کررہے ہیں، اور اب وہ پاکستان میں اس طرح کے مصور میں سے ایک ہیں۔ انہیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں ایک ایئربس یا بوئنگ ہوائی جہاز اور ایف 16 طیارہ بھی پینٹ کریں گے، جس کا مقصد پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

ایک فلائٹ ٹریننگ آرگنائزیشنکے ڈائریکٹر اسکائی ونگز، عمران اسلم خان نے کہا کہ ہم دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ثقافتوں سے محبت کرنے والا خوبصورت ملک ہے، ہوائی جہاز کو پینٹ کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہمارے ملک کے بہتر امیج کو آگے لانا اور اپنی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

Related Posts