پاکستان کی ایکسپورٹ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، گورنر پنجاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی ایکسپورٹ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، گورنر پنجاب
پاکستان کی ایکسپورٹ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، گورنر پنجاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وہ پہلے کی طرح پاکستان کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لئے جی ایس پی پلس میں پانچ سال کی توسیع کیلئے سرگرمی کے ساتھ اپنا فرض نبھائیں گے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے یورپ کی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی کو ڈیوٹی فری بنائیں گے، اس وقت ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے اور پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہاہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکریٹری جنرل ظفر بختاوری کی طرف سے ڈاکٹر گوہر اعجاز کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم منیر نے کہا کہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کرونا کے دنوں میں ایک لاکھ گھروں کومتواتر راشن فراہم کرتے رہے ہیں، ہمیں اپنی زندگی میں ایسے کام کرنے چاہیے کہ دنیا سے جانے کے بعد بھی ہمارے نشان باقی رہیں اور لوگ ایسے کاموں کی وجہ سے ان کو یاد رکھیں۔

زبیر طفیل نے کہا کہ ڈاکٹر گوہر اعجاز پاکستان کے ایک بہترین اور کامیاب کاروباری شخصیت ہیں اور انہوں نے جس انداز میں سماجی اورفلاحی کاموں کا آغاز کیا ہے پاکستان کی تمام کاروباری شخصیات کو اسی طرح اپنے سماجی خدمات کے سلسلے کو آگے بڑھانا چاہیے۔

گوہر اعجاز نے اس موقع پر کہا کہ ان پر ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ وہ دس ارب روپے کی مقروض تھے اور انہوں نے اپنی کمائی میں سے 33 فیصد سماجی خدمت کے شعبے میں خرچ کرنا شروع کیا تو اللہ تعالی نے غیب سے ان کی مدد کرنی شروع کی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ترقی کی منزلیں طے کرتے چلے گئے۔

انہوں نے کاروباری طبقے پر زور دیا کہ وہ خیراتی کاموں صحت اور تعلیمی اداروں کی بھرپور سرپرستی کرکے پسے ہوئے طبقے کی مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ایس ایم عمران نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری کو متحد ہو کر اپنے مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے اور ہم صرف اتحاد ہی کی طاقت سے حکومت سے اپنے مطالبات منوا سکتے ہیں۔

ایس ایم عمران نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خلوص نیت کے ساتھ پاکستان کو معاشی طور پر آگے بڑھانے کے لئے کام کر رہے ہیں اور گزشتہ تین سالوں سے مسلسل کام کرنے سے ہم جیسے لوگوں کو کام کرنے کا طریقہ سکھایا ہے۔

مزید پڑھیں: گیس مہنگی کرنے کی تجویز سے کاروباری برادری پریشان ہے،میاں زاہد حسین

ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک نہیں بن سکے گا جب تک اس ملک میں کاروباری افراد کی عزت اور وقار کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔

Related Posts