ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی رسائی، پشاور میں ہوائی فائرنگ سے 3 فراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پشاور میں ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے افغانستان کے خلاف میچ جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان کے جیتنے کی خوشی میں شہر کے مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ کا واقعات پیش آئے جس دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث 41 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے دلہ زاک روڈ، نوتھیہ اورکوٹلہ محسن خان میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین زخمی ہوئیں جبکہ متنی ادیزئی میں ہوائی فائرنگ سے سدیس بحق اور ہمسایہ خیام زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پشاور شہرکے مختلف تھانوں کی حدود میں ہوائی فائرنگ رپورٹ ہوئی، ہوائی فائرنگ کرنے والے 41 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو شکست سے دوچار کرکے ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

Related Posts