بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کا پاکستانی ورژن: تماشا گھر کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کا پاکستانی ورژن: تماشا گھر کیا ہے؟
بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کا پاکستانی ورژن: تماشا گھر کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اے آر وائی ڈیجیٹل نے بھارت کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس کا پاکستانی ورژن لانچ کرکے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے معروف اداکار عدنان صدیقی کی میزبانی میں تماشا نامی شو کو صرف دلچسپ ہی نہیں کہا بلکہ تمام ایسے لوگ جو بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس کو شوق سے دیکھتے ہیں، اُن سے بھی پاکستانی شوکو دیکھنے کی درخواست کی،مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر کیوں؟

سوشل میڈیا صارف کے مطابق:

سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ شو میں شریک تمام لوگ اردو بول رہے ہیں۔

دوسری بات شو میں شریک تمام لوگوں نے مہذب لباس پہنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ چونکہ بھارتی رئیلٹی شو بگ باس خود ایک نقل ہے، لہٰذا نقل کی نقل کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔

پاکستانی رئیلٹی شو تماشا گھر

تماشا گھر پاکستان کا سب سے بڑا رئیلٹی شو ہے، جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک گھر میں 40 دن کیلئے بند کردیا جائے گا۔

شو کا فارمیٹ بین الاقوامی رئیلٹی شو بگ برادر اور بگ باس کے فارمیٹ پر مبنی ہے۔ شو بگ برادر اینڈ بگ باس کی اصل تھیم ’تنازع اور لڑائی‘ پر مبنی ہے اور تماشا گھر میں بھی اسی رجحان کو فالو کیا جارہا ہے۔

شو کے شرکاء

پاکستانی رئیلٹی شو تماشا گھر کی میزبانی معروف اداکار عدنان صدیقی کررہے ہیں جبکہ اِس میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 14 افراد مقابلے میں شریک ہونگے۔

Related Posts