پاکستانی کھلاڑیوں کوانٹرنیشنل سطح پر مزید مواقع ملنے چاہئیں،ندا ڈار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سڈنی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل رانڈر ندار ڈار نے پاکستان کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک سطح پر مزید مواقع فراہم کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ان کے اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے درمیان فاصلہ ختم کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق قومی آل راؤنڈر ندا ڈار نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے سے قبل کہا کہ ہمیں بہترین ٹیموں کے ساتھ فرق کم کرنے کے لیے مزید میچز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تب ہی بہتری لا سکتے ہیں جب ہم بہترین ٹیموں کے خلاف زیادہ میچ کھیلیں گے۔آل راؤنڈر نے کہا کہ میں ہمیشہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا اور سیکھنا چاہتی تھی۔

یقینی طور پر پاکستان کے کھلاڑیوں کے لیے بگ بیش یا ہنڈریڈ جیسی بین الاقوامی لیگز کھیلنا بہت ضروری ہے تا کہ انکی کارکردگی بہتر ہو۔

مزید پڑھیں:تیسرا ون ڈے، آسٹریلیا نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دیکر سیریز وائٹ واش کردی

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جب بھی غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے ہم ہمیشہ کرکٹ اور ان کے معمولات کے بارے میں بات کرتے ہیں جس سے ہمیں بہت مدد ملتی ہے۔