نبی کریم ﷺ کی حرمت کی پاسداری پر فرانس میں پاکستانی پیش امام زیر عتاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pakistani imam jailed in france

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیرس: فرانس نے نبی کریم ﷺکی حرمت کی پاسداری کرنیوالوں کو نشانے پر رکھ لیا،پاکستانی نژاد امام مسجد کو پیغمبر اسلام ﷺ سے وفاداری کا پیغام دینے پر 18 ماہ قید اور ملک بدری کی سزاء سنادی گئی۔

فرانس کی عدالت نے 33 سالہ امام مسجد کو سوشل میڈیا پر انتہا پسندانہ جذبات کو اکسانے کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنائی ہے جبکہ سزا پوری کرنے کے بعد پاکستانی نژاد امام مسجد کو ملک بدر کردیا جائے گا اور وہ آئندہ فرانس میں داخلے پر تاحیات پابندی ہوگی۔

امام مسجد نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں گستاکانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین چارلی ہیبڈو کے دفتر پر حملہ آور کو خراج تحسین پیش کیا تھا اورغیر مسلموں اور کافروں پر حملہ کرنے اور انہیں جہنم بھیجنے کی بات کی تھی۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش میں فرانس مخالف ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت،شدید نعرے بازی

فرانسیسی اور جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد امام مسجد نے کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ اس سے صرف فالوروز بڑھانے کیلئے یہ بات کی تھی۔

میڈیا کہنا ہے کہ 33 امام نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ قانون سے ناواقفیت کی وجہ سے ایسا ہوا، مجھےمعافی دیدی جائے تاہم عدالت نے 18 ماہ قید اور ملک بدری کی سزاء سنادی ہے۔

Related Posts