پاکستانی ہندو تاجر کی رمضان میں کپڑوں پر 50 فیصد رعایت کی پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایک پاکستانی ہندو تاجرنے رمضان لمبارک کے مقدس مہینے میں مسلمانوں کو عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے اپنی کپڑوں کی دکان پر 50 فیصد رعایت کی پیشکش کردی۔

خیبرپختونخوا کے بٹگرام ضلع سے تعلق رکھنے والا جیکی کمار نامی تاجر اپنی ’رام کلاتھ ہاؤس‘ نامی دکان پر مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے کپڑوں پر رعایت کی پیشکش کر رہا ہے، انہوں نے اپنی دکان کے باہر اس حوالے سے بینر بھی لگایا ہوا ہے۔

جیکی کمار کا کہنا ہے یہ پیشکش عیدالفطر تک جاری رہے گی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جیکی کمار نے کہا کہ اس پیشکش کو شروع کرنے کا خیال ایسے آیا کہ میرے ایک مسلمان دوست نے اپنے بچوں کے لیے نئے کپڑے خریدنے سے معذوری ظاہر کی تو میرے دل میں خیال آیا کہ میں سال کے 11 مہینے کماتا ہوں کیا ایک مہینہ گریب عوام کو خوشیاں نہیں دے سکتا ۔

اُن کی دکان پر 1400 کا سوٹ 750 میں اور 2000 کا سوٹ 1000 روپے میں دستیاب ہے۔

28 مارچ سے شروع ہونے والی رعایتی پیشکش رمضان کے اختتام تک جاری رہے گی۔ کمار کی اس رعایتی پیشکش کے بعد لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد اُن کی دکان پر خریداری کے لئے رخ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اس رعایتی پیشکش کے بعد سے اب تک اُن کی دکان سے تقریباََ 5000 سوٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

Related Posts