عمران خان کشمیر پر قومی بیانیے کو آگے بڑھا رہے ہیں،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani govt standing with innocent people of occupied Kashmir: Dr Firdous

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میر پور: وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر پر قومی بیانیے کو آگے بڑھا رہے ہیں، پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی کی بنیادیں آزادی کے متوالوں نے ہلا دیں۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے حکومت اور عوام کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کے پاکستان کیساتھ رہنے کے موقف کی جیت ہو رہی ہے، کشمیری عوام نے تحریک آزادی کا سفر نسل در نسل جاری رکھاہواہے، مودی سرکار ظلم و جبر سے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہر دکھ سکھ میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے۔مشعال ملک

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا میڈیا کشمیریوں کیساتھ ہونیوالی نا انصافیوں اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بےنقاب کرنے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں آر ایس ایس کانظریہ تقویت پکڑ رہا ہے، بھارت میں اقلیتوں کو دیوار سے لگانے کی کوششیں جاری ہیں، عالمی برادری آگے بڑھ کرکشمیریوں کو ان کا حق دلائے، ہم کشمیریوں کے جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Related Posts