پاکستان کے کتنے کھلاڑی بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022میں حصہ لے رہے ہیں؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستان کے کتنے کھلاڑی بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022میں حصہ لے رہے ہیں؟
پاکستان کے کتنے کھلاڑی بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022میں حصہ لے رہے ہیں؟

پاکستان کے ہمسایہ ملک چین میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ محمد کریم واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جو بیجنگ ونٹر اولمپک گیمز 2022 میں حصہ لیں گے۔

سن 2022 کے سرمائی اولمپکس کا آغاز  کورونا پابندیوں، سفارتی بائیکاٹ اور چین کے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی پر سوالات کے ساتھ ہوا۔

اولمپکس کہاں ہو رہے ہیں؟

بیجنگ موسم گرما اور سرمائی دونوں کھیلوں کی میزبانی کرنے والا پہلا شہر بن گیا ہے۔ یہ تقریبات بیجنگ، یانکنگ میں (بیجنگ سے 75 کلومیٹر یا 47 میل) اور ژانگ جیاکاؤ (بیجنگ سے 180 کلومیٹر یا 111 میل کے فاصلے پر) ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جب پاکستانی سفیر نے نواز شریف کو ترک کباب نہ کھانے دئیے

کھیلوں کے مقابلے کورونا سے بچاؤ کیلئے پابندیوں کے تحت منعقد ہوں گے جو کھلاڑیوں کو سرکاری ٹرانسپورٹ پر رہائش اور مطلوبہ مقامات کے مابین منتقلی کی محدود اجازت دیں گے۔ کھلاڑیوں کو عوام میں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

کھیلوں میں بین الاقوامی شائقین کو آمدورفت کی اجازت نہیں ہے۔شائقین کیلئے یہ بات بھی تشویش کا باعث ہوسکتی ہے کہ اولمپکس کے ٹکٹ مقامی آبادی کو فروخت نہیں کیے گئے ہیں لیکن اس کے بجائے منتظمین انہیں لوگوں کے ٹارگٹڈ گروپس میں ٹکٹ تقسیم کر رہے ہیں۔

ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو اولمپک مقابلوں میں شرکت سے پہلے، دوران اور بعد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے سخت پابندیوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہوگی۔ منتظمین اسٹیڈیم کی گنجائش کم از کم 30 فیصد رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

عالمی مقابلے میں شریک پاکستانی دستہ

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے مختصر 4رکنی دستے کا اعلان کیا ہے جو سرمائی اولمپکس میں اپنے وطن کی نمائندگی کرے گا۔ گیمز کے قوانین کے مطابق کم از کم 3 آفیشلز کی تقرری لازمی ہے۔

محمد کریم واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جو 16 فروری کو ہونے والے الپائن اسکیئنگ ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ سید نعمان علی شیف ڈی مشن ہیں جبکہ ندیم اجمل خان ٹیم لیڈر ہیں۔ مرزا محمد قمر کورونا روابط کے ساتھ ساتھ کوچنگ کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔

بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کے براہ راست کوالیفائرز میں سے ایک میا نوریہ فرائیڈ ویلر کو ایونٹ سے باہر کر دیا گیا۔ ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین نہیں ہے کہ اس نے کھیلوں سے کیوں دستبرداری اختیار کی ہے۔ وہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے پراعتماد تھی۔

مقصود عالم اور نذیر شاہ گیمز کے لیے کوالیفائی کرنے کے قریب پہنچے اور آخری رکاوٹ پر کٹ سے محروم رہے۔

کون سے کھیل سرمائی اولمپکس کا حصہ ہیں؟

الپائن سکینگ

بائیتھلون

کراس کنٹری اسکیئنگ

کرلنگ

فگر سکیٹنگ

فری اسٹائل اسکیئنگ

آئس ہاکی

شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ

اسکائی جمپنگ

سنوبورڈ

اسپیڈ اسکیٹنگ

اولمپکس کا بائیکاٹ کیوں؟

چین میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور کورونا کے بارے میں خدشات پر سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ نے کھیلوں میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں اور غیر ملکی معززین کی تعداد پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

امریکہ نے اپنے کھلاڑیوں کو کھیلوں کی اجازت دیتے ہوئے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ امریکہ کے بڑے اتحادی ممالک بشمول برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی سفارتی بارئیکاٹ کی پیروی کی ہے۔

اس کے علاوہ کوسوو اور لتھوانیا جو تائیوان سے تعلقات رکھنے کے باعث چین سے تعلقات خراب کرچکے ہیں، ان دونوں ممالک نے بھی سفارتی سطح پر کھیلوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔ 

بھارت کا چین کے ساتھ لداخ کے معاملے پر تنازعہ رہا ہے۔ مودی حکومت کا کہنا ہے کہ بھارتی سرحدی افواج کے ساتھ مہلک جھڑپوں میں ملوث ایک چینی فوجی کمانڈر بیجنگ میں اولمپک کے مشعل برداروں میں شامل ہے۔ اس لیے ہم کھیلوں کا حصہ نہیں بنیں گے۔