پاکستان آئندہ چند سالوں میں ایک مضبوط سیاسی و معاشی قوت بن کر ابھرےگا،ایس ایم منیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan will rise as a strong political and economic force in the next few years, says SM Munir

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سرپرست اعلیٰ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملک میں ترقی کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں،آئندہ چند سالوں میں پاکستان ایک مضبوط سیاسی اور معاشی قوت بن کر ابھرے گا۔

سرپرست اعلیٰ یو بی جی نے ان خیالات کا اظہاراپنے اعزاز میں یو بی جی کے سیکریٹری جنرل ظفربختاوری کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔ایس ایم منیر نے اس موقع پر یوبی جی کیپٹل آفس کا افتتاح بھی کیا۔

تقریب سے یو بی جی کے صدر زبیرطفیل،جنرل(ر)عبدالقیوم،احسن بختاوری،زاہداقبال چوہدری،اختیار بیگ،ملک سہیل حسین،غضنفربلور،ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدر حنیف گوہر،راولپنڈی چیمبر کے گروپ لیڈرسہیل الطاف،سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی میاں اکرم فرید،سرگودھا چیمبر کے گروپ لیڈر عامرعطا باجوہ اوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ ملک کی معیشت کی بہتری کے آثار نمایاں حد تک سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں، پاکستان کی برآمدات میں تیزی آنا شروع ہوچکی ہے جو ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے نیک فال ہے ،آئندہ چند سالوں میں پاکستان ایک مضبوط سیاسی اور معاشی قوت بن کر ابھرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملٹری کا کردار دوسرے اداروں سے ہمیشہ سے ہی اہم رہا ہے،پاک فوج کے جوانوں نے سرحدوں پر مخالف قوتوں سے نبرد آزما ہوکر ہمیں تحفظ فراہم کیااورجو عناصرپاک فوج کے خلاف باتیں کررہے ہیں ،میری علماء کرام،سیاستدانوں، اورمقتدر حلقوں اورمیڈیا سے اپیل ہے کہ وہ ایسے عناصر کو بے نقاب کریں اس لئے کہ ہم پاکستان آرمی کے بہادر جوانوں کی وجہ سے ہی سکون کا سانس لے رہے ہیں،پاکستان آرمی کی جدوجہد کو سلام کرتے ہیں جنہوں نے ہماری جانوں کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہورہی ہے اورآئندہ چندماہ میںپاکستان معاشی اعتبار سے ٹیک آف کرے گا،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب کو اجتماعی طور پر اکنامی کی مضبوطی کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینا چاہئے۔یو بی جی کے صدر زبیرطفیل نے اس موقع پر اپنے خطاب میںایس ایم منیر اور یو بی جی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مجھ سمیت ظفر بختاوری اوراختیار بیگ پر اعتماد کا اظہار کیااورکہا کہ ہم اپنے گروپ لیڈران کے اعتماد پر پورا اترین گے اور آئندہ ایف پی سی سی آئی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں: تاجروں نے سندھ میں کاروبار 6بجے بند کرنیکا فیصلہ مستردکردیا،احتجاج کا اعلان

انکا کہنا تھا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کا اسلام آباد میں قائم کردہ سیکریٹریٹ صرف یو بی جی کیلئے ہی مخصوص نہیں ہوگا بلکہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کی خدمت اور اسلام آبادمیں وزارتوں اوردیگر سرکاری دفاتروں میں درپیش مشکلات کے حل کیلئے موثر کردار ادا کرے گا۔ زبیرطفیل نے تارکین وطن کی جانب سے گزشتہ مالی سال میں 30ارب ڈالر کی ترسیلات زرملک میں بھیجنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے تارکین وطن کو محسن پاکستان قرار دیا۔

یو بی جی کے سیکریٹری جنرل ظفربختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد کو ملکی ،معاشی، سفارتی اورتجارتی ترقی کیلئے اہمیت ھاصل ہے اوراسلام آباد میں یو بی جی کا آفس اس حوالے سے ملکی معاشی ترقی اورخوشحالی کیلئے انتہائی مثبت کردار ادا کریگا۔انہوں نے کہا کہ تاجرکی عزت اور وقار کے بغیرحقیقی کامیابی ممکن نہیں ہوسکتی،ہمیں اسلامی انقلاب کی مثال کو ایک مرتبہ پھر اجاگر کرنا ہوگا ۔

میاں اکرم فرید نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعمیراتی صنعت کو جو پیکیج دیا ہے اس کی وجہ سے 4فیصد تک معاشی ترقی ہوئی ہے اوراگر حکومت اس پیکیج کی مدت میں 2سال کا اضافہ کردے تو صرف اس ایک قدم سے معاشی ترقی 6فیصد تک بڑھ سکتی ہے،حکومت ملک میں صنعتی انقلاب برپا کرنے کیلئے تعمیراتی پیکیج کا طرح کا خصوصی پیکیج دے تاکہ چھوٹی اور درمیانے درجہ کی صنعتوں کیلئے قرضوں کا حصول آسان ہوسکے اورملک میں تیزرفتار ترقی کا آغاز ہوسکے۔

جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا کہ صنعتی ترقی سے بے روزگاری کا خاتمہ ،پیداوار میں اضافہ اورملکی ترقی کیلئے محصولات کی وصولی میں اضافہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

Related Posts