قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ سے میچ سے قبل بنگلورو میں بھرپور ٹریننگ سیشن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ سے میچ سے قبل بنگلورو میں بھرپور ٹریننگ سیشن
قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ سے میچ سے قبل بنگلورو میں بھرپور ٹریننگ سیشن

قومی کرکٹ ٹیم کا نیوز لینڈ سے میچ سے قبل چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم بنگلورو میں بھرپور ٹریننگ سیشن جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کوچز کی نگرانی میں نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ سیشن کیا گیا، نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کا نیوز ی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل یہ واحد ٹریننگ سیشن ہے جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب نیدرلینڈز نے افغانستان کو بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے لکھنؤ میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغان بولرز کے سامنے نیدرلینڈز کی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور 47 ویں اوور میں 179 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ورلڈکپ: نیدرلینڈز کا افغانستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

نیدرلینڈز کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر ویسلے بیریسی اور میکس ڈوڈ نے کیا تاہم ویسلے بیریسی میچ کے پہلے اوورز میں ہی مجیب الرحمان کی پانچویں گیند پر ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔رحمت اللہ عمر زئی نے میکس ڈوڈ کو 42 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ کردیا۔

Related Posts