پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے کشمیر سے متعلق بیانات کی شدید مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan strongly condemns Indian Defense Minister's remarks about Kashmir: FO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد  :پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے تبصروں کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے بارے میں بی جے پی حکومت کا بیان پاکستان کے ساتھ ناقابل برداشت جنون کا مظہر ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر میں  بی جے پی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کا مقصد خطے میں آبادیاتی تبدیلیاں لانا تھا ۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ بی جے پی حکومت 9 لاکھ سے زائد فوج تعینات کرکے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کواپنے فیصلوں پر عمل کیلئے مجبور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بھارت نے کشمیر میں سیاسی کارکنوں ، سول سوسائٹی کے ممبران اور عام مرد و خواتین اور یہاں تک کہ معذور سمیت ہزاروں افراد کو نظر بند کررکھا ہے،مواصلات کے تمام ذرائع بند اور پرامن سیاسی سرگرمیوں حتیٰ کہ مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ناقابل قبول خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس نے ہمیں اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔اقوامِ متحدہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان معصوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا اور آزادانہ ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں  کے خود ارادیت کیلئے پاکستان ہر فورم پر آواز اٹھائے گا۔

Related Posts