اسٹاک مارکیٹ میں 299 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز (منگل) کے دوران مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس گزشتہ روز کے 41,520 پوائنٹس کے مقابلے میں 41,221 پوائنٹس پر بند ہوا، جس میں 299 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

مقامی کرنسی میں گزشتہ 13 سیشنز کے دوران 20.31 روپے یا 9.34 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جو 01 ستمبر 2022 کو ڈالر کے مقابلے میں 218.60 روپے تھی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس مثبت زون میں کھلا لیکن گرین زون میں برقرار رہنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے انڈیکس 441.88 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا اور ریڈ زون میں بند ہوا۔

مزید پڑھیں:قوم کیلئے اچھی خبر، کوہاٹ میں تیل، گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

کارکردگی میں حصہ ڈالنے والے شعبوں میں E&P (-123.2 پوائنٹس)، ٹیکنالوجی (-57.8 پوائنٹس)، بینکس (-27.3 پوائنٹس)، سیمنٹ (-24.1 پوائنٹس) اور پاور (-23.6 پوائنٹس) شامل ہیں۔