اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کے 11ارب ڈوب گئے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستان اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کے 11ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
پاکستان اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کے 11ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی:نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے دن اتار چڑھا کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں محدود پیمانے پر مندی رہی،کے ایس ای100انڈیکس 45700پوائنٹس کی سطح پر ہی بند ہوا۔

جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 11ارب روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروباری مندی کے سبب 55.36فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پیٹرولیم،ٹیلی کام،فوڈز اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45900پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبا کی وجہ سے انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور ایک موقع پر انڈیکس 45500پوائنٹس کی پسٹ سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 12.89پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس45749.15پوائنٹس سے کم ہو کر45736.26پوائنٹس ہو گیا۔

اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس44.99پوائنٹس کی کمی سے31225.51پوائنٹس سے کم ہو کر31180.52پوائنٹس ہو گیا۔

تاہم کے ایس ای30انڈیکس 20.34پوائنٹس کی کمی سے 17725.86پوائنٹس سے بڑھ کر17746.20پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 11ارب26 کروڑ57لاکھ66ہزار681روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب18ارب82کروڑ68لاکھ 48لاکھ231روپے سے کم ہو کر78کھرب7ارب 56کروڑ10لاکھ81ہزار549روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو5ارب روپے مالیت کے 17کروڑ28لاکھ51ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 7ارب روپے مالیت کے 19کروڑ24لاکھ66ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: فلور ملز کا سرکاری احکامات ماننے سے انکار، پنجاب میں آٹے کے بحران کا خدشہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر345کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے125کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ191میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔