اسٹاک مارکیٹ،انڈیکس333.25 پوائنٹس گرگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 333.25 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 333.25 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 333.25 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 46396.71 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

آج کے پورے کاروباری روز (بدھ)کے دوران کاروبار میں 0.71 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 14 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 977 شیئرز کا لین دین ہوا،جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی۔

مزید پڑھیں: ایف پی سی سی آئی این آئی سی وی ڈی کا مکمل ساتھ دے گی، ناصر حیات مگوں

امریکی کرنسی 38 پیسے کم ہو گئی اور قیمت 167 روپے 63 پیسے سے کم ہو کر 167 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ دن افغان کرنسی کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہتری دیکھنے کو ملی تھی۔

Related Posts