اسٹاک مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 84کھرب سے متجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 84کھرب روپے سے تجاوز کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 84کھرب روپے سے تجاوز کر گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے دن (پیر)کوپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 500پوائنٹس بڑھ گیا اور انڈیکس48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ 89ارب روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 84کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔

کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی بدولت67فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔سرمایہ کارو ں اور مالیاتی اداروں کی بینکنگ،ٹیلی کام،سیمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور منافع بخش حصص کی خریداری کی بدولت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دورا ن انڈیکس 47600،47700،47800،47900،48000اور48100پوائنٹس کی6بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 512.39پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 47599.82پوائنٹس سے بڑھ کر 48112.21پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 234.41پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 19103.04پوائنٹس سے بڑھ کر 19337.45پوائنٹس پر جا پہنچا۔

جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32465.22پوائنٹس سے بڑھ کر 32816.59پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 89ارب93کروڑ19لاکھ25ہزار210روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب10ارب 13کروڑ60لاکھ 26ہزار255روپے سے بڑھ کر 84کھرب 6کروڑ79لاکھ 51ہزار465روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 14ارب روپے مالیت کے 39کروڑ76لاکھ 96ہزار حصص کے سود ے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 13ارب روپے مالیت کے 29کروڑ91لاکھ 34ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 494کمپنیوں کا کاروبار ہو ا۔

جس میں سے 331کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،144میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،کاروبار کے لحاظ سے ہم نیٹ ورک 3کروڑ53لاکھ،بینک آف پنجاب 2کروڑ22لاکھ،غنی گلوبل 1کروڑ98لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ63لاکھ ازگارڈنائن 1کروڑ52لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

Related Posts