اسٹاک مارکیٹ، سرمائے میں 3ارب کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مارکیٹ کے سرمائے میں 3ارب روپے سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مارکیٹ کے سرمائے میں 3ارب روپے سے زائد کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری اتار چڑھا کے بعدمحدود پیمانے پر تیزی رہی،کے ایس ای100انڈیکس27پوائنٹس کی کمی سے44800پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 3ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 65.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی کمزوری اور معاشی خدشات نے انڈیکس کو گھٹا دیا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 500سے زائد پوائنٹس کمی بھی دیکھی گئی۔

جبکہ تجارتی خسارے میں نمایاں اضافے،مرکزی بینک کی جانب سے مانیٹر ی پالیسی میں 25بیسزز پوائنٹس شرح سود میں اضافے سے نئے ماہ کا آغاز، ایم ایس سی آئی کی جانب سے پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ سے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں دوبارہ درجہ بندی کرنے کے فیصلے کے اعلان نے غیر ملکی فروخت کو مزید بڑھادیا جس کی وجہ سے مارکیٹ دبا کا شکار رہی۔

تاہم آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ سرکاری عملے کی سطح پر بات چیت اگلے ماہ (4 اکتوبر 2021) کے لیے مقررہونے اور اس میں ای ایف ایف پروگرام کی بحالی پر پیش رفت اورامریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں مستقبل میں بہتری کے امکانات آئندہ ہفتے مارکیٹ میں تیزی کا موجب بن سکتے ہیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 27.90پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44899.60پوائنٹس سے کم ہو کر44871.70پوائنٹس ہو گیا جبکہ 52.45پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17660.61پوائنٹس سے کم ہوکر17608.16پوائنٹس پر بند ہوا۔

تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30668.90پوائنٹس سے بڑھ کر30693.59پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری اتار چڑھا کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 3ارب89کروڑ60لاکھ59ہزار333روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب4ارب49کروڑ40لاکھ83ہزار136روپے سے بڑھ کر78کھرب8ارب39کروڑ1لاکھ42ہزار469روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو9ارب روپے مالیت کے 26کروڑ70لاکھ51ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے جبکہ جمعرات کو13ارب روپے مالیت کے37کروڑ24لاکھ33ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر561کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے368کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،178میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts