اسٹاک مارکیٹ، سرمائے میں 21ارب روپے کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مارکیٹ کے سرمائے میں 21ارب روپے سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مارکیٹ کے سرمائے میں 21ارب روپے سے زائد کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو محدود پیمانے پر تیزی رہی،کے ایس ای  100انڈیکس47100 پوائنٹس سے بڑھ کر47200پوائنٹس ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 21ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 55.87فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے پہلے دن پیٹرولیم،ٹیلی کام،فارما اور بینکنگ سیمت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کے بعد ٹریڈن کے دوران انڈیکس ایک موقع پر47377پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبا کے سبب انڈیکس47200پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 72.17پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس47198.29پوائنٹس سے بڑھ کر47270.46پوائنٹس ہو گیا اسی طرح12.336پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس18784.61پوائنٹس سے بڑھ کر18796.97پوائنٹس ہو گیا۔

جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32388.43پوائنٹس سے بڑح کر32503.33 پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 21ارب22کروڑ 83لاکھ16ہزار566روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب55ارب17کروڑ14لاکھ23ہزار497روپے سے بڑھ کر 82کھرب76ارب39کروڑ97لاکھ40ہزار63روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 16ارب روپے مالیت کے39کروڑ58لاکھ36ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 18ارب روپے مالیت کے 42کروڑ74لاکھ45ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر519کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے209کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،290میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم 4کروڑ49لاکھ،سروس فیبرک 4کروڑ21لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 4کروڑ10لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ83لاکھ اور ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ2کروڑ12لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

Related Posts