پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 7ارب روپے سے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 25.72پوائنٹس کی کمی سے41056.22پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 7ارب78کروڑ95لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت56.19فیصد کم رہی۔

گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 41164پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔

تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے سبب انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 40994پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اور41ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 0.06فیصد کمی سے41056.22پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس44.05پوائنٹس کی کمی سے17695.40پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30.48پوائنٹس کے اضافے سے28807.84پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز368کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 155کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 201میں کمی اور12میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت گھٹ کر76کھرب10ارب31کروڑ75لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts