پاکستان اسٹاک ایکس چینج، سرمایہ کاری مالیت میں 42 ارب 56 کروڑ کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج، سرمایہ کاری مالیت میں 42 ارب 56 کروڑ کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکس چینج، سرمایہ کاری مالیت میں 42 ارب 56 کروڑ کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوکاروبار حصص میں تیزی کا سلسلہ بدستور جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس35ہزار200 کی سطح کو بھی عبورکرگیا۔

کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت42ارب56کروڑ روپے بڑھ گئی جبکہ کاروباری حجم بھی جمعہ کی نسبت 47فیصدزائدرہا۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاکستان،پاک الیکٹران،لوٹے پاکستان،میپل لیف،جہانگیر صدیقی،ایگریٹیک لمٹیڈ، ہم نیٹ ورک،ایچ بی ایل گروتھ فنڈ،پی ٹی سی ایل اورحیسکول پیٹرول کے حصص سرفہرست رہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آغاز سے اختتام تک بھی تیزی کا سلسلہ برقرار رہاتھا جبکہ نئے ہفتے کے آغاز پر بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی،جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس35238پوائنٹس تک بھی پہنچا۔

کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 151.39پوائنٹس کے اضافے سے35202.77پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس44.96پوائنٹس کے اضافے سے15246.96پوائنٹس, کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس162.77پوائنٹس کے اضافے سے25249.79پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس146.10پوائنٹس کی تیزی سے56605.42پوائنٹس پر بند ہوا۔

پیرکو380کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے257کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ94میں کمی اور29میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ42ارب56کروڑ33لاکھ45ہزار757روپے بڑھ کر 66کھرب85ارب5کروڑ79لاکھ637 روپے ہو گیا۔

Related Posts