اسٹاک مارکیٹ،100 انڈیکس میں 203 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں جمعرات کو کاروبار کا مثبت دن رہا۔100 انڈیکس 203 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 920 پر بند ہوا۔

آج کاروباری روز کے دوران انڈیکس 330 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 46 ہزار 957 رہی۔

حصص بازار میں آج 40 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 179 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں جمعرات کو 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کم ہو کر 96 ہزار 622 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 24 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 779 ڈالر فی اونس ہے۔