حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی طبیعت ناساز، پاکستان کا اظہارِ تشویش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر لیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی جو ناقابلِ قبول ہے۔
دفتر خارجہ نے پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کی تردیدکردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان نے حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی ناساز طبیعت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی ناظم الامور کو دفترِ خارجہ طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید تشویش سے آگاہ کیا گیا جبکہ الطاف شاہ گزشتہ 5 سال سے بھارت کی بدنامِ زمانہ جیل میں نظر بندی کے ایام گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے غیر معیاری ڈیش بورڈ کے افتتاح سے انکار

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حریت رہنما کو تہاڑ جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔ بھارتی حکام کی الطاف احمد شاہ کو مناسب طبی امداد مہیا کرنے میں ناکامی انتہائی مایوس کن تھی جس کے نتیجے میں حریت رہنما کی حالت بگڑ رہی ہے۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حریت رہنما کے اہلِ خانہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خطوط بھی لکھے، لواحقین کی جانب سے اظہارِ تشویش کے باوجود بھی الطاف احمد شاہ کی صحت کے حوالے سے بھارتی حکومت نے کارروائی نہ کی۔

بھارتی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الطاف احمد شاہ کو ہسپتال میں داخل نہیں کروایا۔ حریت رہنما کے اہلِ خانہ کو ملاقات کی اجازت بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حریت رہنما الطاف احمد شاہ کو سیّد علی شاہ گیلانی کا داماد ہونے کے باعث اذیت اور سزا کا سامنا ہے۔ بھارتی ناظم الامور سے کہا گیا کہ بھارتی حکومت کو پاکستان کے مطالبے سے آگاہ کریں کہ الطاف شاہ کو فوری طبی امداد اور جیل سے رہائی دی جائے۔ 

Related Posts