پاکستان نے امدادی سامان کے 3 مزید ٹرک افغان حکام کے حوالے کردئیے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستان نے امدادی سامان کے 3 مزید ٹرک افغان حکام کے حوالے کردئیے
پاکستان نے امدادی سامان کے 3 مزید ٹرک افغان حکام کے حوالے کردئیے

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی سامان پر مشتمل 3 مزید ٹرک افغان حکام کے حوالے کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان کارپوریشن فارم اور سیو دی چلڈرن کی جانب سے 28 ٹن وزی امدادی سامان سے بھرے 3 ٹرک طور خم بارڈر کے راستے افغانستان روانہ ہوئے۔ ایڈیشنل کمشنر لنڈی کوتل اشرف حسین نے امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

زرِ مبادلہ ذخائر کے استحکام کیلئے سعودی امداد، پاکستان کو 3ارب ڈالر مل گئے

روس نے بین الاقوامی کانفرنس میں طالبان کی امداد کا مطالبہ کردیا

گزشتہ ماہ 17 اکتوبر کے روز پاکستان سے امدادی سامان پر مشتمل 16 ٹرک افغانستان روانہ ہوئے، کھانے پینے کی اشیاء اور کمبلوں پر مشتمل امدادی سامان افغان وزیر مہاجرین حاجی خلیل حقانی اور نائب وزیر آئی ڈی پیز نے وصول کیا۔

https://twitter.com/PakAfgh63303188/status/1454403120289697795

خیال رہے کہ اس سے قبل روس کی زیر صدارت ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے طالبان کی امداد کی اپیل کی۔ طالبان نے اگست کے وسط میں کابل پر دوبارہ اقتدار حاصل کیا تھا۔

ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان ، چین ، ایران ، بھارت اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے نمائندوں سمیت طالبان وفد کو بھی مدعو کیا  گیا۔ امریکہ نے تکنیکی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے مذاکرات میں شرکت کر سکتا ہے۔