سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹیفیکیشن جاری، پاکستان سے بیرونِ ملک پروازیں شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت پاکستان سے بیرونِ ملک پروازیں شروع کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تحت ملک کے تمام ائیرپورٹس سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن مکمل طورپر بحال کردیا گیا ہے۔ تمام بین الاقوامی و چارٹرڈ فلائٹس کو سوائے گوادر اور تربت کے تمام ائیرپورٹس سےفلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی۔

ملک بھر میں آج صبح ہی سے فلائٹ آپریشن شروع کردئیے گئے جبکہ سول ایوی ایشن تھارٹی مسافروں کی آمد اور روانگی کے دوران مناسب فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے فلائٹ شیڈول کی منظوری دے گی جن کے دوران مسافروں کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر سماجی فاصلے سمیت تمام ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دے دیا گیا۔ تمام کارگو، خصوصی اور سیاسی پروازوں کو خصوصی اجازت حاصل کرنا ہوگی، جبکہ معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز پہلے ہی اس کا عندیہ دے چکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے  سمندر پار پاکستانیوں کیلئے کل سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی پروازوں کیلئے کل جزوی طور پر ائیر اسپیس کھول دیں گے جبکہ یہ اقدام خاص طور پر سمندر پار کام کرنے والے پاکستانیوں کیلئے اٹھایا جارہا ہے جو کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  سمندر پار پاکستانیوں کیلئے  پروازیں کل سے شروع کرنے کا اعلان