Friday, March 29, 2024

کورونا ملک میں مزید 70 جانیں نگل گیا، 3239 نئے کیسز ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ جاری، موذی وباء نے مزید 70 افراد کو زندگیوں سے محروم کرکے 3239 شہریوں کو اپنا شکار بنالیا۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51ہزار982ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3239مثبت آئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 23 ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا وائرس میں پہلے سے مبتلا 70 پاکستانی اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے۔

 

واضح رہےکہ سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 76 ہزار 252 کیسز اور 11 ہزار 455 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 16 ہزار 230 افراد متاثر اور 6ہزار529 جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں:کورونا سے مزید 27 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 54 ہزار 606 افراد متاثر اور 4ہزار 714جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 31 ہزار 726 کیسز اور 335اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 95ہزار196 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 839انتقال کر گئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا سے 9 ہزار 526 افراد متاثر جبکہ 169جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 30 ہزار 111 کیسز اور 672اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2اعشاریہ 2فیصد رہی۔