پاکستان میں کورونا سے مزید 48 اموات، 2517 نئے کیسز رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports another 953 coronavirus infections, 11 deaths

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی وباء نے مزید 48 افراد کی جان لے، 2517 نئے کیسز سامنے آگئے، پنجاب میں کورونا کیسز 3 لاکھ 24 ہزار سے بھی تجاوز کرگئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2517 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 73 ہزار 220 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 48 ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 384 ہوگئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے کورونا وباء پر کامیابی سے قابو پانا شروع کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان

ملک میں 3 لاکھ 24 ہزار106 کیسز کے ساتھ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جبکہ سندھ 2 لاکھ 96 ہزار 364 کیسز کے ساتھ دوسرے ، خیبر پختونخواایک لاکھ 26ہزار403کیسز کے ساتھ تیسرے، اسلام آباد78 ہزار 969 کیسز کے ساتھ چوتھے، بلوچستان 23 ہزار778 کیسز کے ساتھ پانچویں، آزاد کشمیر 18 ہزار 186 کیسز کے ساتھ چھٹے اور گلگت بلتستا ن 5 ہزار 414 کیسز کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ عید کے موقع پر کورونا ایس او پیز کے باعث شہر کے تمام تفریحی مقامات پر مکمل پابندی عائد ہے، تمام پارکس، چڑیا گھر، سفاری پارک، الہ دین پارک، ساحلی تفریح گاہ کلفٹن، سی ویو اور ہاکس بے پر پولیس تعینات، حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرواتے ہوئے ہاکس، کلفٹن اور سی ویو کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔

Related Posts