ملک بھر میں کورونا کے 16نئے کیسز رپورٹ، 46 مریضوں کی حالت تشویشناک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 16  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 72 ہزار 778افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 619جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں کورونا نے پھر سر اُٹھا لیا، 3ہزار 375نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 6 ہزار  870 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.23 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ 70 ہزار 862 ہوگئی جبکہ کورونا کے 46مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا سے 61 کروڑ 81 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 65 لاکھ 33ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
دُنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں 13 روز قبل تک کورونا سے مجموعی طور پر 61 کروڑ 81 لاکھ 55 ہزار 958 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65 لاکھ 33 ہزار 516 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 40 ہزار 194 افراد کی حالت تشویشناک رہی جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ 23 ہزار 854 ہوگئی۔ وائرس کے 1 کروڑ 34 لاکھ 83 ہزار 660 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا تھا۔

 

Related Posts