کورونا سے ملک میں مزید 11 اموات، 1425 شہری متاثر

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Coronavirus tally soars by 14 more deaths in Pakistan

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 11 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ ملک میں مزید 1425 نئے کیسز سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1425 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد مثبت کیسز کی تعداد 1000034 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 11 شہری جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 22939 ہوگئی ہے۔

اب تک پنجاب میں 10909 ، سندھ میں 5785 ، خیبر پختونخوامیں 4405 ، اسلام آباد میں 789 ، آزادکشمیر میں 608 ، بلوچستان میں 321 اور گلگت بلتستان میں 122 افراد کورونا کی وجہ سے اپنی زندگی گنواچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈیلٹاوائرس کی شرح 100 فیصد تک پہنچ گئی

واضح رہے کہ شہرقائد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور معاشرتی فاصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث کورونا کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ڈیلٹاوائرس کی شرح 100 فیصد تک پہنچ گئی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے مطابق کراچی میں انڈین ویرینٹ کورونا کی شرح 100فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ کراچی سے وائلڈ ٹائپ کورونا کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر اقبال چوہدری کے مطابق گذشتہ روز کراچی میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز کی مختلف اشکال سامنے آئیں،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کراچی میں 8464 ٹیسٹ کیے گئے تھے ، ان میں سے کورونا وائرس کے 1393 کیسز کا پتہ چلا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 16اعشاریہ 46فیصد ہوگئی ہے۔