پاکستان میں کورونا پھر بے قابو، ایک دن میں 1078 کیسز ریکارڈ، مزید 20 اموات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims more 32 lives in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید20افراد کی ہلاکت کے بعدتعداد 6795 جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 332186 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 1ہزار78 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، 30 ​​جولائی کے بعد ایک دن میں پہلی مرتبہ ایک ہزار کی حد عبور ہوئی ہے۔

سندھ وبائی بیماری سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے ،اب تک سندھ میں ایک لاکھ 45ہزار 238 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں 103831 ، خیبرپختونخوا میں 39ہزار361 ، بلوچستان میں 15ہزار887 ، اسلام آباد میں 19ہزار594 ، گلگت بلتستان میں 4ہزار229 اور آزادکشمیر میں 4ہزار046 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں 2ہزار620 افراد وبائی امراض کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں، پنجاب میں 2ہزار354 ، کے پی میں 1ہزار276 ، بلوچستان میں 149 ، اسلام آباد میں 215 ، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 89 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا کے سبب اسکول دوبارہ بند ہوئے تو پتا نہیں کب کھلیں گے، سعید غنی

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں جبکہ شہریوں کیلئے ماسک کی پابندی کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

Related Posts