پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے: آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے: آرمی چیف
پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے: آرمی چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عراقی عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے وزیر دفاع نے اہم ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطہ میں سیکیورٹی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ عراق کے وزیر دفاع نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستانی کی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران عراق کو دفاعی اور متعلقہ شعبہ میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف عراقی عوام کی قربانیوں کو بھی تسلیم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں امن پاکستان کے لئے اہمیت رکھتا ہے، آرمی چیف

Related Posts