چین سے امدادی سامان لے کر پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan receives more medical aid from China

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : کورونا وائرس وبائی امراض سے جنگ میں مدد کے طور پرچین سے طبی سامان لانے والا ایک اور خصوصی طیارہ اسلام آبادپہنچ گیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی فلائٹ نمبر پی کے 8852 ڈاکٹروں کے لئے ماسک ، دستانے ، ٹیسٹنگ اور سیفٹی کٹس لے کر بیجنگ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی۔

اس پرواز میں عملے کے دو ارکان سوار تھے ، جنھیں پاکستانی حکام نے قرنطینہ مرکز منتقل کردیا،ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے بعد طبی سامان ایئر پورٹ کے رن وے پر وصول کیا گیا ۔

پچھلے ہفتے پاکستان کو چین سے طبی امدادی سامان کی ایک اور کھیپ موصول ہوئی تھی۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق طبی سامان میں پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس ، سرجیکل ماسک ، حفاظتی لباس ، این 95 ماسک اور وینٹی لیٹر زشامل ہیں۔

پاکستان کو چین سے 2 ٹن ماسک ، ٹیسٹ کٹس ، وینٹی لیٹر ، طبی حفاظتی لباس اب تک مل چکے ہیں۔ پچھلے ہفتے چینی ڈاکٹروں کی ٹیم جو دو ہفتوں کے دورے پر پاکستان پہنچی تھی وہ چین کے لئے روانہ ہوگئی۔

ایک چینی ٹیم نے اپنے قیام کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ،کراچی اور لاہور میں ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 16 ہزار 817 افراد متاثر، 385 جاں بحق ہو گئے

مارچ کے بعد سے چین پاکستان کو طبی سامان مہیا کررہا ہے جس میں این 95 ماسک ، حفاظتی سوٹ ، ٹیسٹنگ کٹس ، میڈیکل ماسک ، وینٹی لیٹر ، تھرمامیٹر ، تھرمل اسکینر ، دستانے ، چشمے ، سینیٹائزر وغیر ہ شامل ہیں۔

Related Posts