سفارتی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد معاشی میدان میں زبردست پیش قدمی، پاکستان کی 4 سال کے بعد گلوبل مارکیٹ میں واپسی ہوگئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے 500 ملین ڈالرز کا یورو بانڈ جاری کر دیا ۔پاکستان نے یورو بانڈ جاری کرکے انٹرنیشل کیپٹل مارکیٹ میں واپسی کی ہے۔
وزارت خزانہ نے کہا پاکستان کی عالمی مالیاتی مارکیٹ میں پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔ قرض کے نئے ذرائع سے پاکستان کی مالی خودمختاری میں بہتری آئے گی۔
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، معیشت مستحکم ہونے لگی ۔3 سالہ یورو بانڈ سے عالمی سطح پر پاکستان کی موجودگی مستحکم ہوگی۔ مستقبل میں مزید بین الاقوامی فنڈنگ متوقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








