پاکستان ہاکی کے اولمپین جہانگیربٹ انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:پاکستان ہاکی کے اولمپین جہانگیربٹ گذشتہ رات انتقال کرگئے،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکھر،سیکرٹری جنرل آصف باجوہ کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی اولمپئن جہانگیر بٹ دارفانی سے گذشتہ شب کوچ کرگئے،78 سالہ اولمپین جہانگیر بٹ 1968میکسیکواولمپکس میں پاکستان کاپرچم بلند کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

اولمپین جہاگیر بٹ نے پاکستان کی جانب سے 2 اولمپکس میں حصہ لیا، 1968 میکسیکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جبکہ 1972 میونخ اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کیا۔

سابق اولمپئن جہانگیر بٹ نے 1966 ایشین گیمز بینکاک میں پاکستان کے لئے سلور میڈل اور 1970 میں بینکاک میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا۔

اولمپین جہانگیر بٹ مرحوم اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں محکمہ پاکستان کسٹمز کے ساتھ منسلک رہے اور بطور سپرنٹنڈنٹ کسٹمز ریٹائر ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی راولپنڈی میں ٹریننگ اور میڈیا کانفرنسز کی تفصیلات جاری

اولمپین جہانگیربٹ کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکھر اورسیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبرجمیل عطا فرمائے۔آمین